اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ٹی وی چینل سی این این نے اسرائیل کی توہین کرنے پر سینئراینکر کو نوکری سے نکال دیا ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مغربی ممالک بالخصوص امریکہ اور یورپی ممالک کو اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی دشمنی اور عداوت ہے کیونکہ مغربی ممالک کو اسرائیل کی توہین اور ہولوکاسٹ کے بارے میں گفتگو بالکل پسند نہیں جبکہ وہ مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کے لئے رحمۃ للعالمین (ص) کی توہین کو جائز سمجھتے ہیں ۔
مغربی ممالک باخصوص امریکہ اور یورپی ممالک کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ دشمنی اور عداوت اس بات سے مزید نمایاں ہوجاتی ہے کہ مغربی ممالک کو اسرائیل کی توہین اور ہولوکاسٹ کے بارے میں گفتگو پسند نہیں لیکن وہ مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کے لئے رحمۃ للعالمین (ص) کی توہین کو وہ جائز سمجھتے ہیں اور اس سلسلے میں امریکی ٹی وی چینل سی این این نے اسرائیل کی توہین کرنے پر سینئراینکر کو نوکری سے نکال دیا ہے۔ سی این این کے انٹرنیشنل براڈ کاسٹر کے طور پرکام کرنیوالے اینکر جم کلینسی نے فرانسیسی جریدے چارلی ایبڈو سےمتعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اظہار خیال کیاتھا۔جس پراسرائیل کے حامیوں نے انہیں شدید تنقیدکانشانہ بنایا جس کے نتیجے میں انھیں سی این این سے نکال دیا گیا۔ امریکہ اور مغربی ممالک کی اسلام کے ساتھ دشمین اور عداوت اس سے مزید نمایاں ہوجاتی ہے کہ وہ فرانسیسی جریدے چارلی ایبڈو کے توہین آمیزخاکوں کی حمایت کرتے ہیں جبکہ پیغمبر اسلام کی توہین کو آزادی بیان قراردیتے ہیں اور اسرائیل کے بارے میں آزادی بیان کو جرم اور قابل توبیخ سمجھتے ہیں۔
.......
/169